آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ سرگودھا فائنل میں
آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ سرگودھا فائنل میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیم نے دو گول کیے نمل اسلام آباد کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کی میزبانی میں آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلہ جات جاری ہیں جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا کی فٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرا کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) اسلام آباد کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کی فٹ بال ٹیم نے دو گول کیے جبکہ نمل اسلام آباد کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے یونیورسٹی آ ف سرگودھا کی فٹ بال ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے مقابلوں میں بھی کامیابیاں سمیٹیں گے ۔ وائس چانسلر نے اس کامیابی پر فٹ بال ٹیم کے منیجر ڈاکٹر یاسر اقبال وڑائچ ، ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل اور سپورٹنگ سٹاف کو مبارک باد پیش کی۔ فٹ بال چیمپئن شپ میں اب تک ہونے والے دیگر مقابلہ جات میں یونیورسٹی آف لاہور نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو شکست دی