ہیٹ ویوز مویشی کے لئے اقدامات اٹھانے کیلئے گائیڈ لائن جاری

 ہیٹ ویوز مویشی کے لئے اقدامات اٹھانے کیلئے گائیڈ لائن جاری

ہیٹ ویوز مویشی کے لئے اقدامات اٹھانے کیلئے گائیڈ لائن جاری قربانی کے جانوروں کو منڈی لانیوالے بپویاری جانوروں کو تازہ پانی پلائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ‘‘ہیٹ ویوز’’ کے دوران مویشی کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے کے پیش نظر اقدامات اٹھانے کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی جس کے مطابق مویشی پال حضرات اور قربانی کے جانوروں کو منڈی لانیوالے بپویاری جانوروں کو تازہ پانی پلائیں۔ جا نوروں کے باڑے میں گنجائش سے زائدجانوروں کو نہ رکھیں ، مرغیوں کے ڈربوں اور جانوروں کے باڑوں کوہوا داررکھیں۔ بصورت دیگر مختلف گیسز کے اخراج سے نہ صرف جانوروں کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ یہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے ۔چارہ جات میں پانی کی مقدار زیادہ رکھیں اورکسی قسم کی بیماری کی صورت میں فوری طور پر قریبی جانوروں کے ہسپتال سے رابطہ کریں جبکہ لائیوسٹاک کے ضلعی افسران کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق بھیڑ بکریوں میں بروقت ویکسین کا عمل مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں