ہلال احمر تھیلیسمیا وہیموفیلیا سنٹر کی جانب سے تقریب کا اہتمام
ہلال احمر تھیلیسمیا وہیموفیلیا سنٹر کی جانب سے تقریب کا اہتمام سنٹر کے ملازمین و ایگزیکٹو ممبران کو تعریفی شیلڈز سے بھی نوازا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہلال احمر تھیلیسمیا وہیموفیلیا سنٹر سرگودھاکی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی۔ انجمن تاجران۔ طلبہ وطالبات کی ڈونرز سوسائٹیز محکمہ پولیس کے افسران و عہدے داران تھیلیسمیا وہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ انویسٹیگیشن آفیسر عمران چدھڑ کی پولیس بلڈ ڈونیشن کیمپس کے حوالے سے کاوشیں کسی تعریف کی محتاج نہیں۔ ایس پی انویسٹیگیشن عمران چدھڑ ناصرف پولیس ملازمین سے بلڈ ڈونیشن لیتے ہیں بلکہ ان کی کاوشوں سے بہت سے اقلیتی برادری کے افراد بھی بلڈ ڈونیشن کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے جو کہ ایک مثبت قدم ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈونرز اور اس کارخیر میں حصہ لینے والے سول سوسائٹیز نمائندگان انجمن تاجران۔ تھیلیسمیا وہیموفیلیا سنٹر کے ملازمین و ایگزیکٹو ممبران کو تعریفی شیلڈز سے نوازا گیا۔