پری مون سون،فرضی اقدامات فوٹو سیشن تک محدود
پری مون سون،فرضی اقدامات فوٹو سیشن تک محدودبیشتر آبادیوں میں خطرات بڑھ گئے ،وسائل کا غیر مناسب استعمال باعث تشویش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ واسااور بلدیاتی اداروں کی جانب سے پری مون سون،اربن فلڈ کے حوالے سے فرضی اقدامات فوٹو سیشن تک محدود، بیشتر آبادیاں نظر انداز ہونے سے اربن فلڈ کے خطرات بڑھ گئے جبکہ وسائل کا غیر مناسب استعمال باعث تشویش بن کر رہ گیا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے پری مون سون اور پری فلڈ کے حوالے سے انتظامیہ کو قبل از وقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے جس پرواسا اور کارپوریشن حکام کے کہنے پر سپروائزرحضرات مختلف علاقوں میں ڈی سلٹنگ کے حوالے سے ورکرز کو مین ہولز میں داخل کر کے تصاویر بنونے کیساتھ ساتھ دیگر اقدامات کے بھی فوٹو سیشنز کروا کرسب اچھا کی رپورٹ تیارکرنے میں مصروف ہیں،جبکہ بیشتر علاقوں میں بالخصوص سیوریج کا نظام بدستور لوگوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے ،افسران بالا شدید گرمی میں نکلنے سے پرہیز کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے جاری کانٹی جنسی پلان پر عملدرآمد ،ایمرجنسی آلات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ،،خطرناک اور حساس علاقو ں کی انسپکشن ،خطرناک بلڈنگز کی تعمیر نو اورڈی سلٹنگ سمیت دیگر تیاریوں کے حوالے سے کاغذی عملدرآمد پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سے نوٹس مریم نواز شریف لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔