شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر بال کاٹ دیئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیئے ، بتایا جاتا ہے کہ کوٹ راجہ کی رہائشی وردا کی شادی پانچ ماہ قبل دانش ممتاز سکنہ چبہ پرانا سے ہوئی۔
مگر دونوں میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے رہنے لگا، گزشتہ روز دانش نے طیش میں آ کر وردا کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور قینچی سے اس کے بال بھی کاٹنے کے ساتھ ساتھ محبوس کر لیا،اہل محلہ نے مداخلت کر کے خاتون کو بازیاب کروایا اور اسکے گھر والوں اور پویس کو اطلاع کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید کاروائی جاری ہے ۔