محنت کش کی قیمتی موٹر سائیکل چوری کرلی

محنت کش کی قیمتی  موٹر سائیکل چوری کرلی

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) نامعلوم چوروں نے محنت کش کی قیمتی موٹر سائیکل چوری کرلی۔

مقدمہ درج ۔نواحی موضع جالپ کے رہائشی طائف نے اپنی دوکان کے سامنے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کررکھی تھی کہ موقع پاکر نامعلوم ملزمان اُسکی موٹرسائیکل مالیتی تقریباً70ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ۔طائف کی رپورٹ پر تھانہ مڈھ رانجھا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں