آپریشن بنیان المرصوص وطن سے محبت کا عظیم معرکہ تھا ، انجینئر سلیم

آپریشن بنیان المرصوص وطن سے محبت کا عظیم معرکہ تھا ، انجینئر سلیم

آپریشن بنیان المرصوص وطن سے محبت کا عظیم معرکہ تھا ، انجینئر سلیم شاہینوں کے شہر سرگودھا نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ، دنیا فورم سے خطاب

سرگودھا(دنیا فورم ) ضلعی امیر جماعت اہلحدیث انجینئر مولانا محمد سلیم اور ضلعی نائب ناظم مولانا محمد اسماعیل روپڑی نے دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ حق و باطل، قومی غیرت، اتحاد اور وطن سے محبت کا عظیم معرکہ تھا افواجِ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے ،معرکہ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلے مزید بلند کیے ہیں۔

یہ کامیابی قومی اتحاد، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور عوام کے عزم کا نتیجہ ہے ۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ، دفاع پاکستان میں سرگودھا شہر کی سٹریٹجک حیثیت کسی سے ڈھپی چھپی نہیں، شاہینوں کے شہر سرگودھا نے پہلے بھی دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا اور اب بھی ضرورت پڑی تو سرگودھا کے شہری دفاع پاکستان کے لیے قابلِ فخر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے پاکستان ہمارا ملک ہے ، ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جس حیثیت میں بھی ہو سکے اس ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں