24 گھنٹوں میں چوری شدہ 12 لاکھ روپے مالیت کے مویشی برآمد

24 گھنٹوں میں چوری شدہ 12  لاکھ روپے مالیت کے مویشی برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کاشتکار کے چوری شدہ مویشی 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کر لیے ۔113 جنوبی کے رہائشی اختر علی کے ڈیرہ سے نامعلوم افراد 12 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے تھے ۔

واقعے پر تھانہ عطاء شہید پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں مسروقہ مویشی ٹریس کر لیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی اور ضروری تصدیق کے بعد مویشی اصل مالک کے حوالے کیے جائیں گے اور ملوث افراد کا تعین کر کے کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں