نامعلوم شخص نے نوسربازی کے ذریعے ریٹائرڈ فوجی کو لوٹ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم شخص نے نوسربازی کے ذریعے ریٹائرڈ فوجی کو لوٹ لیا، نواحی عثمان ٹاؤن کا ریاض مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پنشن کی رقم نکلوانے گئے۔
جہاں ایک نامعلوم شخص نے اسے اپنے چنگل میں پھنسا کر پنشن کے ہزاروں روپے اس کے اکاؤنٹ سے نکلوا لئے اور اسے کہا کہ آ پ کا اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا ہے جس کے بعد ملزم رفوچکر ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔