سوشل میڈیا تنازع، سابق یو سی وائس چیئرمین کو دھمکیاں، مقدمہ درج

سوشل میڈیا تنازع، سابق یو سی وائس  چیئرمین کو دھمکیاں، مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر لفظ تیلی لکھنے کے تنازع پر سابق یونین کونسل وائس چیئرمین کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے واقعہ پر پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

بشیر کالونی کے رہائشی سابق یو سی وائس چیئرمین رانا محمد اشرف کے بیٹوں کی جانب سے مبینہ طور پر فیس بک آئی ڈی پر ندیم معراج کے لیے تیلی کا لفظ استعمال کیا گیا، جس پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق ندیم معراج نے مبین اور وقار کے ہمراہ سابق وائس چیئرمین کو راستے میں روک کر مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اجرتی قاتل ہیں اور انہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔ پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں