کلورکوٹ میں شفاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا

 کلورکوٹ میں شفاف پانی کی فراہمی  کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ کے شہریوں کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لیے داود اینڈ سنز نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا ہے انڈس پیور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شہریوں تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

کلورکوٹ شہر کے باسیوں کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لیے رانا محمد عامر داود اینڈ سنز نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس انڈس پیور واٹر فلٹریشن کی افتتاحی تقریب کلورکوٹ کے محلہ مبارک مسجد میں ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد عامر داود نے کہا کہ کلورکوٹ شہر کے باسیوں کے لیے انڈس پیور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا ہے اور یہ پلانٹ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہے اور مناسب نرخوں پر شہریوں کو چوبیس گھنٹے صاف شفاف پانی مہیا کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں