ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کا کالج کا دورہ ،انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کا کالج  کا دورہ ،انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا، پروفیسر ضیاء الاحسن اعوان نے کالج کا دورہ کیا اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ادارے کے انتظامی معاملات، جاری تعلیمی و ترقیاتی اقدامات اور مجموعی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے دوران کالج انتظامیہ نے ادارے میں جاری سرگرمیوں، تعلیمی منصوبہ بندی اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پروفیسر ضیاء الاحسن اعوان نے ادارے کی مجموعی انتظامی کارکردگی اور ترقیاتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں