نامعلوم افراد نے چار ایکڑ زمین پر موجود بھوسے کو جلا دیا

نامعلوم افراد نے چار ایکڑ زمین  پر موجود بھوسے کو جلا دیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود کے نواحی علاقے چک نمبر 88 جنوبی میں ایک غریب کسان کو مبینہ طور پر بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جہاں بااثر شخص مقصود نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ چار ایکڑ زمین پر موجود بھوسے کو آگ لگا کر جلا دیا۔

متاثرہ کسان کے مطابق محنت اور اخراجات سے تیار کیا گیا بھوسہ چند ہی لمحوں میں راکھ کا ڈھیر بن گیا جس سے اسے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔پولیس نے متاثرہ کسان کی درخواست پر مقصود اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں