ناجائز منافع خوروں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے تیاری کر لی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے لنگوٹ کس لئے ، خوشاب اور جوہر آباد کی مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں،پرائس مانیٹرنگ سسٹم کے فقدان کے سبب دکاندار من مانیاں کر رہے ہیں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں اور شہری ان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق عید الاضحی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 8سے دس فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔
جس کی وجہ یہ ہے کہ شدید گرمی کے سبب کوئی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیائے ضروریہ کی پڑتال کیلئے بازار کا رخ نہیں کرتا اور دکانداروں کو ناجائز منافع خوری کا موقع مل رہا ہے ۔۔جوہرآباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ بازار وں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں معمول پر رکھنے اور ناجائز منافع خوری کے تدارک مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے محاسبہ کیلئے قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لائیں۔