دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

 دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث  ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائی، دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد اختر ولد محمد اکرم سکنہ گلا خیل کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں