انچارج سی سی ٹی سرگودہا پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت
میانوالی (نامہ نگار)سابق ناظم یونین کونسل چھدرو کیپٹن شاہ عالم خان سماجی شخصیت خواص خان سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
ہم اہلیان ضلع میانوالی اپنے ضلع کے سپوت ایس پی نصر اللہ خان نیازی انچارج سی سی ٹی سرگودہا پر بھیرہ کے مقام پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سرگودہا میں موجود چند بااثر افراد وڈیروں جرائم پیشہ عناصر کے سرپرستوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں شبہ ہے کہ ایس سی نصراللہ خان نیازی انچارج سی سی ڈی سرگودھا پر ہونے والے قاتلانہ حملہ میں سرگودھا میں موجود وڈیروں کا ہاتھ ملوٹ ہے ۔