گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر تقریب

 گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز  پارٹی کی شاندار کامیابی پر تقریب

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مقامی پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر تقریب کا اہتمام کیا۔

 تقریب سے پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک عطااﷲ، ملک مسعود اعوان،محمد رمضان بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں منفی پراپگنڈے اور جبر کی سیاست نے پیپلز پارٹی کو انتخابات میں جیتنے نہیں دیا گیا انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی کامیاب ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ انشااﷲ پنجاب سے پیپلز پارٹی اکثریت حاصل کرے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں