رات 9بجے تک کا لاک ڈاون بھی ختم ہونا چاہیے ، تاجر رہنما

 رات 9بجے تک کا لاک ڈاون  بھی ختم ہونا چاہیے ، تاجر رہنما

بھلوال(نمائندہ دنیا) تاجر رہنما عثمان ظفرعلوی نے کہا ہے کہ تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے رات 9بجے تک کا لاک ڈاون بھی ختم ہونا چاہیے تاکہ تاجروں کو درپیش مشکلات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی آسانی فراہم ہوسکے۔

 یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ ساتھتاجرحضرات بھی پریشانی کا شکار ہیں کاروبارنہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ کاروباری نظام کو بہتر بنانے کیلئے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اور ان پر بے جا پابندیوں کو ختم کیا جائے۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں