نوکری کا جھانسہ دے کر 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں نوکری کا جھانسہ دے کر 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔درخواست گزار خاتون کے مطابق سرفراز مسیح نامی شخص ان کی بیٹی کو دھاگے والی مل میں ملازمت کے لیے انٹرویو کروانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔ الزام ہے کہ مل میں لے جانے کے بجائے وہ لڑکی کو اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔