داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مشکوک افراد کی تلاشی

داخلی و خارجی راستوں پر  ناکے لگا کر مشکوک افراد کی تلاشی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)محرم الحرم کی آمد کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ تحریبی کاروائی کے تدارک کیلئے سٹی پولیس جوہر آباد نے اپنے تھانہ کی حدود میں سرچ آپریشن کیا ۔

آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی اور ان کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی اور مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے کوائف کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد سماج دشمن عناسر کی نشاندہی اور انہیں بے نقاب کرنا جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں