انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ موک ایکسرسائز کا معائنہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نیداجل چیک پوسٹ کے قریب ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ریسکیو 1122، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ صحت، محکمہ ریونیو، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے خصوصی اسٹالز قائم کیے گئے جہاں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے درکار مشینری،آلات اور امدادی سامان کی نمائش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ضروری مشینری، آلات اور امدادی وسائل کو مکمل طور پر فعال اور ہر وقت تیار حالت میں رکھا جائے ۔تاکہ کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے