سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام یونین آفس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔
جس کی صدارت یونین کے صدر جی حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں سینئر صحافی محمد شفیق طاہر کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے محمد شفیق طاہر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔