خستہ حال درخت سڑک پر کھڑے22 ویلر ٹرالے پر گر گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خستہ حال درخت سڑک کنارے کھڑے 22 ویلر ٹرالے پر گر گیا خوشاب روڈ پر نجی ہوٹل کے قریب سڑک کنارے کھڑے 22 ویلر ٹرالے پر سفیدہ کا درخت گر گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ درخت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا اور ٹریفک کی امد و رفت میں بھی بہت بڑی رکاوٹ بن گیا اس صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ریسکیو کی امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سفیدہ کا درخت کمزور ہونے کے باعث اچانک گر کر سڑک کنارے کھڑے ٹرالے پر آ گرا۔