منتہا سے زیادتی انسانیت سوز سانحہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ، غزالہ شاہین
بھلوال (نمائندہ دنیا)چیئر پرسن شاہین ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر 15 سرگودھا محترمہ غزالہ شاہین نے سرگودھا میں سات سالہ معصوم بچی منتہا کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی اور بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز سانحہ پوری قوم کے لیے لمحئہ فکریہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جانی چاہیے۔ تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت شخص ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں اپنی بچیوں اور بچوں کی حفاظت کے لیے غیر معمولی احتیاط برتیں۔ انہیں اکیلے دکانوں، بازاروں اور سنسان مقامات پر نہ بھیجیں اور ان کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھیں۔