انصاف کا حصول مشکل ہو گیا، رخسانہ کوثر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انصاف کا حصول مشکل ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ101شمالی کی رہائشی رخسانہ کوثر جو کہ گھروں میں کام کاج کر کے اپنے کنبے کاپیٹ پالتی ہے نے دیہہ کے محمد طیب کے خلاف تھانے میں درخواست دی تو ملزم اسکی جان کے درپے ہو گیا۔
گزشتہ روز محمد طیب خاتون کے گھرمیں داخل ہوا ور توڑ پھوڑکرتے ہوئے خنجر کی نوک پر اسے اور اسکے بیٹوں کے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر ہمسائیوں نے آ کر خاتون کی جان بخشی کروائی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔