دفتر کے باہر کھڑی کار سے 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دفتر کے باہر کھڑی کی گئی کار سے 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے دفتر کے باہر کار کھڑی کی۔ جس کے شیشے توڑ کر ملزمان اس کی غیر موجودگی میں 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔