امن و امان کا قیام سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ، صہیب اشرف

امن و امان کا قیام سرگودھا پولیس  کی اولین ترجیح ، صہیب اشرف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے کہا کہ امن و امان کا قیام سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

اس لئے محرم الحرام کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی شرپسند کو ضلع کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کوفیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کو ہر لمحہ مانیٹر کرنے کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں