بچی کا قتل صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، یہ پوری انسانیت کا زخم ، زنیرہ رحیم گجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین زنیرہ رحیم گجر اور جنرل سیکرٹری شازیہ بانونے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کمسن بچی منتہا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
ہم سب اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،کمسن بچی کے ساتھ پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ انتہائی دل خراش اور دل دہلا دینے والا ہے ،اگر ہم نے اس واقعے کو صرف ایک وقتی خبر، ایک جذباتی ردعمل یا ایک ملزم کے انجام تک محدود رکھا تو کل کوئی اور منتہا، کوئی اور خاندان اور کوئی اور شہر اسی درد سے گزر سکتا ہے ۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ایک بچی کا قتل صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، یہ پوری انسانیت کا زخم ہے ،منتہا اب واپس نہیں آ سکتی۔ لیکن اگر اس کا درد تمام شعبہ ہائے زندگی کے اندر بیداری، اصلاح اور ذمہ داری کا احساس پیدا کر دے تو شاید اس کی معصوم روح کے ساتھ یہی حقیقی انصاف ہوگا۔