کمسن لڑکے کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) کمسن لڑکے کو قابو کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالستار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نو سالہ بیٹا فیضان گھر سے کام کے سلسلے میں باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزم نے قابو کرکے اپنے ساتھ لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور ہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔