پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بچانے پر سا س کی ٹانگ توڑ ڈالی۔

 بتایا جاتا ہے کہ موضع اوتیاں میں غلام عباس نے اپنی بیوی فرحت بتول سے نقدی مانگی جس پر خاتون نے انکار کیا تو ملزم نے اسے ڈنڈے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا خاتون کے سر میں گہرا زخم آیا جبکہ اس دوران ملزم کی ساس صغراں بی بی نے بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے سوٹے کے ایک ہی وار سے اس کی ٹانگ توڑ ڈالی ، اور فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں