مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور تاجروں کی طرف سے دودھ’ شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں’
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے راستوں پرمختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور تاجروں کی طرف سے دودھ’ شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔
جبکہ نیاز اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا’ یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا’ لوگوں کی بڑی تعداد شبیہ ذوالجناح کے برآمد ہونے والے جلوسوں میں ڈولیوں’ پنگھوڑوں اور تابوتوں پر ہاتھ لگا کر منتیں مانتے اور عقیدت کا اظہار کرتے رہے خواتین کی بڑی تعداد نے منتیں مانی’ یہ سلسلہ آج10 محرم کو بھی جاری رہے گا۔