سم ایکٹو کروانے کی کوشش کرنیوالے چار نوسرباز پولیس آمد پر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کا جھانسہ دے کر سم ایکٹو کروانے کی کوشش کرنیوالے چار نوسرباز پولیس آمد پر فرار ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ مڈھ رانجھا میں خرم نامی شخص کے گھر دو خواتین سمیت چار افراد آئے جنہوں نے اہل خانہ سے کہا کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ آفس سے آئے ہیں اور تصدیق کرنی ہے ساتھ ہی خواتین نے خرم کی والدہ کے انگوٹھے ڈیوائس پر لگانا شروع کر دیئے شک گزرنے پر مذکورہ شخص نے پولیس کو اطلاع کی تو ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔