میونسپل کارپوریشن ،واسا، ستھرا پنجاب سمیت دیگر اداروں کے دفاتر کھلے رہے ملازمین کی چھٹی منسوخ رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز بھی میونسپل کارپوریشن ،واسا، ستھرا پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے دفاتر کھلے رہے۔
اور ایڈمنسٹریٹو افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ رہی ،افسران و ملازمین ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی’ تجاوزات کے خاتمے ’ سٹریٹ لائٹس’ جنریٹرز کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات ماتمی جلوس کے شرکاء کو فراہم کرتے رہے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے ملنے والی ہدایات پربھی عملدرآمد کرتے رہے ۔