مرکزی جلوسوں میں شرکاء کے داخل ہونے کیلئے 5 مقامات پر انٹری پوائنٹس

مرکزی جلوسوں میں شرکاء کے داخل  ہونے کیلئے 5 مقامات پر انٹری پوائنٹس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر کے مرکزی جلوسوں میں شرکاء کے داخل ہونے کے لیے 5 مقامات پر انٹری پوائنٹس اور شہریوں کی آمدو رفت برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستوں کی نشاندہی کر دی گئی۔

 شرکاء مجالس /جلوس کے داخل ہونے کے انٹری پوائنٹس کی تفصیل اس طرح ہو گی کہ امام بارگاہ بلاک 19 سرگودھا کی طرف سے شامل ہونے والے اشخاص/خواتین کے لیے دو مقامات کلیار ہوٹل چوک اور رفقیہ ہسپتال پر انٹری پوائنٹ ہو گا اسی طرح امام بار گاہ بلاک نمبر 7 سرگودھا میں شامل ہونے والے اشخاص /خواتین کے لیے سڑک روندہ خوشاب روڈ نزد جھال چکیاں ہوٹل سے داخل ہو سکیں گے جبکہ دین ہوٹل والی گلی بلاک 5 میں برآمد ہونے والے جلوس کے لیے شرکاء شاہین چوک سرگودھا سے داخل ہوں گے۔ اور امام بارگاہ مقام حیات سے برآمد ہونے والے جلوس کے لیے شرکاء مشن روڈ سکول جانب اسلام آباد بستی کے مقام پر انٹری پوائنٹ رکھا گیا ہے ، علاوہ ازیں فول پروف سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واک تھرو گیٹ بلاک 12 چوک نزد طفیل چانپ والا کے قریب نصب کیا جائے گا جبکہ امام بار گاہ بلاک نمبر19، امام بارگاہ بلاک7اور امام بار گاہ مقام حیات کے مین انٹرنس پر بھی واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے ، اور داخلہ کے وقت میٹل ڈیٹیکٹرز سے جسمانی چیکنگ بھی ہو گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں