شہری حدود میں قائم ٹول پلازہ اور بھاری ٹول ٹیکس کی وصولی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس
کندیاں(نمائندہ دنیا)میانوالی ٹول پلازہ معاملہ بیرسٹر لامیہ خان نیازی کا نوٹس، قانونی معاونت کی یقین دہانی تفصیلات۔۔۔۔
دخترِ میانوالی معروف قانون دان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ایڈووکیٹ بیرسٹر لامیہ خان نیازی نے ایم ایم روڈ پر میانوالی کی شہری حدود میں قائم ٹول پلازہ اور بھاری ٹول ٹیکس کی وصولی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا شہریوں کو درپیش مشکلات اور ٹول پلازہ کو شہری حدود سے ضلع کی سرحد پر منتقل کرنے کے مطالبے کی تفصیلات حاصل کیں بیرسٹر لامیہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو غیر ضروری مشکلات سے نجات دلانا ان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قانونی معاونت بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔