سائلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا ،ایس ایچ او

سائلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی  کو ممکن بنایا جائے گا ،ایس ایچ او

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)تھانہ کلورکوٹ کے اریریا سے منشیات جواؤدیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ اور مظلوم افراد کی داد رسی عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہوگی ڈی پی او بھکر کی ہدایات کے مطابق سائلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

 کرپشن ٹاوٹ ازم ہرگز نہیں چلے گی ان خیالات کا اظہار تھانہ کلورکوٹ کے نئے ایس ایچ او ملک عامر شہزاد اعوان نے چارج سنبھالنے کے بعد ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کے ایریا سے ہر قسم کی برائی کے خاتمہ کے اقدامات کریں گے جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے کرپشن کرپٹ اہلکاروں ٹاوٹوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں