تین افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن 2 بھاگٹانوالہ نور احمد خان نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے تین افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
کارروائی کے دوران ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی۔تفصیلات کے مطابق چک 22 جنوبی میں خاور علی اور نعیم عارف جبکہ چک 24 جنوبی میں شوکت علی کو ڈائریکٹ مین کیبل سے غیر قانونی طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ واپڈا ٹیم نے تینوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے میں مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔