شدید گرمی اور سورج کی شعاعیں جلد پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ، ڈاکٹر شمائلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر شمائلہ راجہ نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور سورج کی تیز شعاعیں جلد پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں، اس لیے شہریوں کو اپنی جلد کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔
میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر شمائلہ راجہ نے بتایا کہ گرمی کے موسم میں زیادہ دیر تک براہِ راست دھوپ میں رہنے سے سن برن، جلد پر خارش، ہیٹ ریش اور دیگر جلدی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھوپ میں نکلتے وقت سن اسکرین کا استعمال، مناسب مقدار میں پانی پینا، صاف ستھری جلد برقرار رکھنا اور ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے پہننا جلد کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔