کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد، گلے پر رسی کے نشانات
کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد، گلے پر رسی کے نشاناتپولیس موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کو بلالیا ،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
دریاخان(نمائندہ دنیا)نواحی علاقہ لک کلاں گنے کے کھیت سے نوجوان کی نعش برآمد گلے پر رسی کے نشانات پائے گئے پولیس نے موقع پر شاہد جمع کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا نواحی علاقہ لک کلاں گنے کے کھیت سے ناصر نامی نوجوان کی نعش اس وقت برآمد ہوئی جب راہگیر نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع کر دی گئی پولیس موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کو بلالیا گیا مرنے والے کے گلے پر رسی کے نشانات تھے پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ضروری کاروائی شروع کردی۔