بھکاریوں نے دوکانداروں کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا
بھکاریوں نے دوکانداروں کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا تعداد میں بے پناہ اضافہ ،خریداروں کو بھی جان چھڑوانی مشکل ہو جاتی
قائدآباد(نمائندہ دنیا)بازار میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار،دوکانداروں اور خریداروں کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا ۔کچھ ماہ قبل متعلقہ محکمے کی طرف سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس سے دوکاندار اور خریداروں کو بھکاریوں سے ریلیف ملا تھا لیکن عرصہ گزرنے کے بعد متعلقہ محکمہ کی جانب سے کاروائی نہ دکھائی دینے کے باعث بازاروں میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جو کہ ناصرف دوکانداروں سے الجھتے ہیں بلکہ خریداروں کو بھی ان سے جان چھڑوانی مشکل ہو جاتی ہے شہریوں نے متعلقہ محکمہ سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے