ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نقدی و موبائل لے گئے

ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نقدی و موبائل لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 54جنوبی کھوتا پلی کے قریب د و ڈاکو گن پوائنٹ پر یاسر حیات سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ۔

جبکہ محلہ شمس آباد کی ذکیہ بتول،بھابھڑہ کے عامر شہزاد،رکھانوالہ کے شاہد زمان،کوٹمومن کے محمد حسنین غزالی کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی و دیگر اشیاء،جھاوریاں کے عبدالناصر کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کی اشیائے خورونوش،اسی طرح نواحی موضع سردار عالم کے انصر عباس ،104جنوبی کے رہائشی نعمان کی دوکانوں سے نقدی وقیمتی سامان،طارق آباد کوٹمومن سے محمد اشرف کی پک اپ وین،43شمالی سے قمرعباس،رحمان پورہ سے محمد حارث،چک میانہ سے ظہور احمد کی موٹرسائیکلیں ،57جنوبی کے منیر احمد ،135جنوبی کے تاج محمد کے ڈیرہ جات سے دس لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں