ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ ،طبی سہولیات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ ،طبی سہولیات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ ،طبی سہولیات کا معائنہ اے سی ظہیر الدین کو ہدایت کی کہ منصوبے کی مانیٹرنگ کا تسلسل برقرار رکھا جائے

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے تحصیل منکیرہ کے دورہ کے موقع پر مریم نواز ہیلتھ کلینک گوہر والا کا اچانک دورہ کرتے ہوئے سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو میسرطبی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کلینک انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ دور دراز علاقوں میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک پر ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی سو فیصد دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کی زیر تعمیر عمارت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی امور کو معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کرکے ہیلتھ سروس کیلئے فعال کیا جائے ۔انہوں نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ ظہیر الدین بابر کو ہدایت کی کہ منصوبے کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا تسلسل برقرار رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں