پی آر او خرم اقبال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

پی آر او خرم اقبال کو تعریفی  سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ایس پی عمران عباس چدھڑ نے پولیس کے شعبہ تعلقاتِ عامہ میں شاندار خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں پی آر او خرم اقبال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

یہ اعزاز ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت، ذمہ داری اور عوام تک بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی میں نمایاں کردار کا اعتراف ہے ۔خرم اقبال کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد، اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں