کوٹ مومن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، اے سی

کوٹ مومن کے مسائل ترجیحی بنیادوں  پر حل کئے جائیں گے ، اے سی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے کہا ہے کہ کوٹ مومن کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ شہر کی بیوٹیفکیشن کے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کوٹ مومن تعینات کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا کر اس اعتماد پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گران فروشی کے خاتمے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی گیس کی اوگرا مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

اور تمام ایل پی جی پلانٹس کو بھی قانون کے دائرہ کار میں لا کر نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر پریس کلب رجسٹرڈ کوٹ مومن کے نمائندہ وفد نے صدر رضوان رفیق منہاس کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں شہر کو درپیش مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں