میاں مقصود احمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
میانوالی (نامہ نگار)سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب، سابق صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان، ممتاز دینی و سیاسی رہنما میاں مقصود احمد مرحوم کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔
جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام، کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے میاں مقصود احمد مرحوم کی دینی، دعوتی، تنظیمی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں اخلاص، استقامت اور خدمتِ دین کا روشن استعارہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments