شاپ رابری میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ مال برآمد

 شاپ رابری میں ملوث 3 رکنی  گینگ گرفتار، مسروقہ مال برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ ساجد شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق اے ایس پی سٹی وقار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید شیر محمد اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک شخص متعلقہ دکان کا ملازم بھی شامل ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ بعد ازاں اے ایس پی سٹی وقار احمد نے برآمد ہونے والا مسروقہ سامان اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔شہری نے اپنا سامان واپس ملنے پر سرگودھا پولیس کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...