زرعی اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش، فصل تباہ کرنے کا الزام

زرعی اراضی پر مبینہ قبضے کی  کوشش، فصل تباہ کرنے کا الزام

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے ہجن میں مسلح افراد کی جانب سے زرعی اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش، فصل تباہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پولیس کے مطابق موضع ہجن کے رہائشی زمیندار خضر حیات نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محمد خان اور دیگر ملزمان نے مبینہ طور پر ٹریکٹر کے ذریعے ان کی زرعی اراضی پر ہل چلا کر بھاری مالیت کی فصل تباہ کر دی۔مدعی کے مطابق جب انہیں زمین پر ہل چلانے اور فصل کو نقصان پہنچانے سے روکا گیا تو ملزمان مبینہ طور پر مشتعل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے اور ٹریکٹر چڑھا دینے کی دھمکیاں دیں۔خضر حیات کے مطابق اس دوران ان کے بیٹے نے ریسکیو نمبر 15 پر اطلاع دی۔ جس پر پولیس کی آمد کی خبر ملتے ہی تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ زمیندار کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...