مقدس شخصیات کی گستاخی پر مبنی پوسٹیں اپ لوڈ والے شخص پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیس بک پر مقدس شخصیات کی گستاخی پر مبنی پوسٹیں اپ لوڈ کر کے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنیوالا شخص قانون کی زد میں آ گیا۔
پولیس کے مطابق چک نمبر3شمالی کے فرمان نامی شخص نے اپنی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے مقدس شخصیات کی گستاخی پر مبنی پوسٹیں اپ لوڈ کر کے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروع کئے جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments