ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف  کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی جانب سے محکمانہ کورس پر روانہ ہونے والے ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کمشنر حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق، ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ سمیت پولیس اور سول انتظامیہ کے افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی محکمانہ خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...