بھیرہ میں آلودہ پانی کی فراہمی پر شہریوں کا شدید احتجاج

 بھیرہ میں آلودہ پانی کی فراہمی پر شہریوں کا شدید احتجاج

بھیرہ میں آلودہ پانی کی فراہمی پر شہریوں کا شدید احتجاج ٹینکیوں کی بروقت صفائی اور مناسب کلورینیشن نہ ہونے سے معیار بہت خراب

بھیرہ (نامہ نگار) شہریوں نے پینے کے صاف پانی کی ناقص فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم کے بوسیدہ اور جگہ جگہ سے ٹوٹے ہوئے پائپوں کے باعث گھروں میں سیوریج ملا پانی پہنچ رہا ہے ، جس سے مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ محمد بخش، ارسلان احمد، محمد ندیم، محمد عدنان اور سعید احمد کے مطابق واٹر سپلائی کی ٹینکیوں کی بروقت صفائی اور مناسب کلورینیشن نہ ہونے سے پانی کا معیار مسلسل خراب ہو رہا ہے ، جبکہ بلدیہ سے ملحق واٹر فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث فلٹر شدہ پانی بھی چند روز بعد گدلا ہو جاتا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بوسیدہ پائپ فوری تبدیل کیے جائیں۔ ٹینکیوں کی باقاعدہ صفائی، مؤثر کلورینیشن اور فلٹریشن پلانٹ کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنا کر عوام کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...